تربیلا ڈیم انتظامیہ نے آج شام 6 بجے ڈیم کے سپل ویز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس اقدام کے بعد پانی کا بہاؤ دو لاکھ پچاس ہزار کیوسک تک پہنچنے کا امکان ہے۔قومی آفات سے نمٹنے کے ادارے (این ڈی ایم اے) کے مطابق، سپل ویز کھلنے سے دریائے سندھ کے بہاؤ میں نمایاں اضافہ متوقع ہے، جس کے پیش نظر دریا کے قریب اور آبی گزرگاہوں سے ملحقہ علاقوں کے رہائشیوں کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان مقامات کے قریب نہ جائیں۔این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو پہلے ہی الرٹ جاری کر دیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔ نشیبی علاقوں کے مکینوں کو بھی محتاط رہنے اور مقامی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔