تربیلا ڈیم کے اسپل ویز کھلیں گے، دریائے سندھ میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا

تربیلا ڈیم کے اسپل ویز کھلیں گے، دریائے سندھ میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا

تربیلا ڈیم کے اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

 این ڈی ایم اے کے مطابق یہ اقدام دریائے سندھ میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے باعث کیا جا رہا ہے۔بیان کے مطابق آج دن 12:30 بجے تربیلا ڈیم کے اسپل ویز کھولے جائیں گے جس کے بعد پانی کا بہاؤ تقریباً 2 لاکھ 50 ہزار کیوسک تک متوقع ہے۔این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ دریائے سندھ میں ممکنہ اضافے کے پیش نظر ملحقہ علاقوں کے رہائشی حضرات آبی گزرگاہوں اور نشیبی مقامات کے قریب نہ جائیں۔ مزید کہا گیا ہے کہ تمام متعلقہ اداروں کو پیشگی آگاہ کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتِ حال سے بروقت نمٹا جا سکے۔عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ محتاط رہیں اور مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں تاکہ جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے۔