سیالکوٹ اور وزیرآباد میں سیلاب، پاک فوج کا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری

سیالکوٹ اور وزیرآباد میں سیلاب، پاک فوج کا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری

سیالکوٹ اور وزیرآباد میں شدید سیلابی صورتحال کے پیش نظر پاک فوج نے ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن شروع کر دیا ہے۔

 فوج کے دستے متاثرہ علاقوں میں موجود ہیں اور سیلاب میں پھنسے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں۔پاک فوج کے جوان نہ صرف متاثرین کی ریسکیو کر رہے ہیں بلکہ انہیں ضروری امدادی اشیاء بھی فراہم کر رہے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے ہیڈ قادرآباد کو بچانے کے لیے منڈی بہاؤ الدین کی طرف سے بند توڑ دیا، اور قادرآباد کے متاثرین کی نقل مکانی اور محفوظ مقامات پر منتقلی میں بھی پاک فوج پیش پیش ہے۔متاثرین سیلاب نے پاک فوج کے اس ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں فوج عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔