پشاور: صوبہ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع طوفانی بارش، کلاؤڈ برسٹ، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی ریلوں کی زد میں ہیں، جس کے باعث حالات شدید خطرناک ہیں۔
پاک فوج کے افسران اور اہلکار صوبے میں فلڈ ریلیف آپریشن میں مصروف ہیں۔ سوات، باجوڑ اور دیگر متاثرہ اضلاع میں فوجی ٹیمیں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔
باجوڑ:
متاثرہ افراد کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے محفوظ مقامات تک پہنچایا جا رہا ہے، جبکہ راشن اور ادویات کی فراہمی بھی ہو رہی ہے۔ پاک فوج کی یہ کارروائیاں سیلاب زدگان کے لیے زندگی کی ضمانت بن رہی ہیں اور امدادی سرگرمیاں ہر ممکنہ حد تک جاری ہیں۔