قومی بیڈمنٹن پلیئر پلوشہ بشیر نے 17 اگست کو شادی کر کے اپنی زندگی کے نئے باب کا آغاز کیا۔
شادی کے اعلان کے لیے انہوں نے فیس بک اور انسٹاگرام پر تصویر شیئر کی اور اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔پلوشہ بشیر نے لکھا کہ شکر الحمدللّٰہ، اب ہم شادی شدہ ہیں اور دعا کی کہ یہ بندھن محبت، رحمت اور برکت کا ذریعہ بنے۔ اس کے ساتھ انہوں نے قرآنی آیت بھی شیئر کی۔سوشل میڈیا پر شادی کے اعلان کے فوراً بعد مداحوں، عزیز و اقارب کی جانب سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا سلسلہ شروع ہوگیا۔