انڈین اوپن 2026 میں ڈینش بیڈمنٹن کھلاڑی میا بلیخفلڈٹ نے ٹورنامنٹ کی ناقص سہولیات پر سخت تنقید کی ہے۔
راؤنڈ آف 32 میں فتح حاصل کرنے کے بعد میا نے کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال بھی انتظامات میں کوئی بہتری نہیں آئی، جس سے کھلاڑیوں کو کھیل کے دوران مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کورٹ اور مجموعی ماحول صاف ستھرا نہیں ہے اور حالات وہی ہیں جو پچھلے سال تھے۔ میا نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر مستقبل میں بڑے ایونٹس میں بھی یہی صورتحال رہی تو یہ کھلاڑیوں کے ساتھ ناانصافی ہوگی۔
ڈینش کھلاڑی نے عالمی بیڈمنٹن فیڈریشن (BWF) سے مطالبہ کیا کہ وہ ان مسائل کا سنجیدگی سے نوٹس لے تاکہ کھلاڑی بہترین کارکردگی دکھا سکیں اور ٹورنامنٹ عالمی معیار کے مطابق ہو۔میا کے اس بیان کے بعد ٹورنامنٹ کے انتظامی معاملات پر سوالات اٹھنے لگے ہیں، جبکہ شائقین اور دیگر کھلاڑی بھی بیڈمنٹن فیڈریشن سے بہتری کی توقع کر رہے ہیں۔