قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر ابرار احمد آج، یعنی 4 اکتوبر کو کراچی میں شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں۔
خاندانی ذرائع کے مطابق ان کی شادی کی تقریب آج ہوگی جبکہ ولیمہ کی تقریب 6 اکتوبر کو منعقد کی جائے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ابرار احمد کی مہندی کی تقریب گزشتہ شب منعقد ہوئی، اور انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری پر سبز شلوار قمیض میں اپنی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔ ان کا نکاح پہلے ہی ہو چکا ہے، تاہم ہونے والی اہلیہ کے حوالے سے ابھی تک تفصیلات منظر عام پر نہیں آئیں۔ابرار احمد ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں شریک پاکستانی ٹیم کا حصہ بھی تھے اور ان کی شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر بھی کافی چرچا میں رہی ہیں۔