عاقب جاوید کی بیٹی برطانیہ میں شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

عاقب جاوید کی بیٹی برطانیہ میں شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

پاکستان کے سابق کرکٹر اور قومی ٹیم کے موجودہ ہیڈ کوچ عاقب جاوید کی بیٹی عاقبہ عاقب برطانیہ میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

عاقب جاوید، ان کی اہلیہ اور خاندان کے دیگر افراد اس خوشی کے موقع پر برطانیہ میں موجود ہیں تاکہ بیٹی کی شادی میں شرکت کریں۔ شادی کی تقریب میں دلہن نے روایتی سرخ عروسی لباس کے بجائے سفید رنگ کا خوبصورت جوڑا زیب تن کیا، جس نے سب کی توجہ حاصل کی۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عاقبہ عاقب کی دوستوں کو گل دستے کے ساتھ خوشگوار لمحات میں دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ عاقب جاوید اپنی بیٹی کا ہاتھ تھامے شادی کے مرکزی مقام تک لے جاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ متعدد صارفین نے عاقب جاوید کو بیٹی کی شادی پر مبارکباد دی اور اس خوشی کے موقع کو خوب سراہا۔یہ شادی خاندان کے لیے ایک خوشگوار اور یادگار لمحہ ثابت ہوئی، جس میں پاکستانی کرکٹر عاقب جاوید اور ان کا خاندان اپنی خوشیوں کا اظہار کرتے ہوئے نظر آیا۔