منی ایپلس: چرچ سے منسلک اسکول میں فائرنگ، 2 بچے ہلاک اور 17 زخمی

منی ایپلس: چرچ سے منسلک اسکول میں فائرنگ، 2 بچے ہلاک اور 17 زخمی

امریکی ریاست مینیسوٹا کے شہر منی ایپلس میں اینونساییشن کیتھولک اسکول میں ایک افسوسناک فائرنگ واقعہ پیش آیا، جس میں کم از کم دو کم سن بچے ہلاک اور 17 افراد زخمی ہو گئے، جن میں زیادہ تر بچے شامل ہیں۔

 حملہ آور پولیس کی جوابی کارروائی میں ہلاک ہوا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے کے پاس تین ہتھیار تھے: رائفل، شاٹ گن اور پستول۔ واقعے میں آٹھ اور دس سالہ بچے جان کی بازی ہار گئے، جبکہ زخمی بچوں میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واقعے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وائٹ ہاؤس صورتحال کی نگرانی کر رہا ہے اور ایف بی آئی فوری طور پر متحرک ہے۔ پولیس نے والدین کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے بچوں سے ری یونفیکیشن زون میں ملاقات کریں۔