فلپائن کے اسکول میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ، طالب علم ہلاک اور زخمی، حملہ آور نے خودکشی کر لی

فلپائن کے اسکول میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ، طالب علم ہلاک اور زخمی، حملہ آور نے خودکشی کر لی

فلپائن کے ایک ہائی اسکول میں طالب علم کی جانب سے ساتھی طلبہ پر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

 اس واقعے میں ایک طالب علم ہلاک اور دو افراد زخمی ہوگئے۔مقامی پولیس کے مطابق، فائرنگ کے بعد حملہ آور طالب علم نے خودکشی کرلی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والا طالب علم 9ویں جماعت کا تھا، اور ہلاک ہونے والا طالب علم 10ویں جماعت کا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق، ملزم طالب علم رائفل اور پستول ساتھ لایا تھا۔ یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا ہے جب کہ فلپائن میں ایک ماہ قبل بھی اسکول میں فائرنگ کے ایک اور واقعے میں 3 طلبہ ہلاک ہوئے تھے۔حکام نے صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہیں، اور واقعے کے پیچھے محرکات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ اس واقعہ سے ملک بھر میں تعلیمی اداروں میں سیکیورٹی کے حوالے سے تشویش پائی جاتی ہے۔