فلپائن کے شہر ٹاکلوبان میں واقع سان ہوزے نیشنل ہائی اسکول میں فائرنگ کے واقعے میں تین افراد ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ صبح تقریباً 9 بجے بارنگے سان ہوزے کے اسکول کیمپس کے اندر پیش آیا، جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔حکام کے مطابق فائرنگ میں 38 بور اور 9 ایم ایم ہتھیار استعمال کیے گئے۔ گرفتار افراد میں ایک نویں جماعت کا طالب علم بھی شامل ہے جسے موقع پر ہی پکڑ لیا گیا، جبکہ دوسرے مشتبہ شخص نے بعد میں حکام کے سامنے خود کو سرنڈر کر دیا۔پولیس نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔