ویب ڈیسک: امریکی ریاست مشی گن میں ایک شخص نے چرچ کے مرکزی دروازے سے گاڑی ٹکرا دی اور خودکار رائفل سے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق حملہ آور نے فائرنگ کے بعد چرچ کو آگ بھی لگا دی، جس سے عمارت شعلوں اور دھوئیں میں گھِر گئی۔ پولیس کارروائی میں حملہ آور ہلاک ہوگیا جبکہ حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔پولیس نے بتایا کہ حملہ آور کی شناخت 40 سالہ تھامس جیکب سینفورڈ کے طور پر ہوئی ہے جو برٹن کا رہائشی اور سابق امریکی میرین تھا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں پرتشدد واقعات کا خاتمہ ہونا چاہیے۔