یو ایس اوپن: روسی ٹینس اسٹار میدودیو کی ریکٹ توڑنے پر 42,500 ڈالرز جرمانہ

یو ایس اوپن: روسی ٹینس اسٹار میدودیو کی ریکٹ توڑنے پر 42,500 ڈالرز جرمانہ

یو ایس اوپن کے دوران روس کے ٹینس اسٹار ڈینئل میدودیو پر پہلے ہی راؤنڈ میں شکست کے بعد سخت جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

 میدودیو نے فرانس کے کھلاڑی بینجمن بونزی کے خلاف میچ میں پانچ سیٹ کے مقابلے کے بعد اپنی ریکٹ زمین اور بینچ پر مار کر توڑ دی۔ٹورنامنٹ ریفری نے ڈینئل میدودیو کو مجموعی طور پر 42,500 ڈالرز کا جرمانہ عائد کیا، جو کہ ٹورنامنٹ کی پرائز منی کا تقریباً تیسرا حصہ ہے۔ اس میں شامل جرمانے کی تفصیل درج ذیل ہے:

30,000 ڈالرز: اسپورٹس مین کنڈکٹ نہ رکھنے پر۔
12,500 ڈالرز: فیلڈ میں ریکٹ توڑنے پر۔
میڈودیو کے اس عمل کو غیر پیشہ ورانہ قرار دیا گیا اور ٹورنامنٹ ریفری نے واضح کیا کہ کھلاڑیوں سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ جذبات پر قابو رکھیں اور قواعد و ضوابط کا احترام کریں۔