امریکی ٹینس اسٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار آندریا پریٹی سے شادی کر لی

امریکی ٹینس اسٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار آندریا پریٹی سے شادی کر لی

امریکی ٹینس اسٹار وینس ولیمز نے فلوریڈا میں اطالوی اداکار، ماڈل اور ڈیزائنر آندریا پریٹی سے شادی کر لی۔

 شادی کی تقریبات پام بیچ، فلوریڈا میں چھ روز تک جاری رہیں۔وینس ولیمز نے بتایا کہ اس موقع پر ان کی بہن سرینا ولیمز نے انہیں قیمتی یاٹ تحفے میں دیا، جس پر فیملی کے قریبی افراد اور دوستوں کے لیے عشائیہ کا بھی اہتمام کیا گیا۔ سرینا ولیمز نے یاٹ پر تمام کھانوں کا انتظام کیا اور تقریب میں تقریباً 10 سے 12 خاندان کے افراد اور دوست شریک ہوئے۔ وینس ولیمز نے کہا کہ شادی کی تقریب اور یاٹ پر گزارا گیا ہفتہ بہت یادگار رہا۔وینس ولیمز اور آندریا پریٹی کی ملاقات 2024 میں میلان میں ایک فیشن شو کے دوران ہوئی تھی، اور دونوں کی منگنی جولائی 2024 میں ہوئی تھی۔ یہ شادی اس جوڑے کے لیے نئے زندگی کے آغاز کی حیثیت رکھتی ہے۔