ٹینس اسٹار کو ہراساں کرنے والا سیاح دبئی میں گرفتار

ٹینس اسٹار کو ہراساں کرنے والا سیاح دبئی میں گرفتار

دبئی ڈیوٹی فری ٹینس چیمپئن شپ کے دوران برطانوی ٹینس اسٹار ایما ریڈوکانو کو ہراساں کرنے والے شخص کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

میچ کے دوسرے راؤنڈ میں ایما ریڈوکانو کو محسوس ہوا کہ ایک شخص اسٹینڈ میں غیرمعمولی طور پر قریب بیٹھ کر انہیں گھور رہا ہے، جس پر ان کے اور اس شخص کے درمیان مبینہ طور پر چند جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔ اس واقعے پر ٹینس اسٹار شدید جذباتی ہو گئیں اور زار و قطار رونے لگیں، جس کے بعد انہوں نے امپائر کو شکایت درج کرائی۔دبئی پولیس کے مطابق گرفتار شخص ایک سیاح ہے جو میچ کے دوران ایما ریڈوکانو کے قریب آیا، انہیں ایک پرچہ دیا، ان کی تصویر لی اور ایسا رویہ اختیار کیا جس سے وہ پریشان ہو گئیں۔ پولیس نے اس شخص کو گرفتار کر کے ہدایت دی ہے کہ وہ کھلاڑی سے دور رہے۔برطانوی ٹینس اسٹار کے کوچ نے انکشاف کیا کہ یہ شخص پہلے بھی سنگاپور اور قطر میں ہونے والے میچز میں ایما ریڈوکانو کے تعاقب میں دیکھا گیا تھا۔ اس واقعے کے بعد ڈبلیو ٹی اے نے اس شخص کے ٹینس ٹورنامنٹس میں شرکت پر پابندی عائد کر دی ہے۔