لاہور(کرائم رپورٹر)سیلابی علاقہ جات میں مزید 208 ریسکیو بوٹ بھیج دیں گئیں 644 ریسکیو بوٹ پنجاب بھرمیں ریسکیو آپریشن میں مصروف ہے ترجمان ریسکیو پنجاب کے مطابق صبح سے اب تک سیلابی علاقہ جات سے *8329 لوگوں کو ریسکیو کیا جا چکا ہے اب تک دریائے سندھ، چناب، راوی، ستلج اور جہلم کے ملحقہ علاقوں سے 39638 لوگوں کو ریسکیو کیا جا چکا ہے قصور، اوکاڑہ، پاکپتن، بہاولنگر ،وہاڑی ، بہاولپور، لودھراں، لاہور، ناروال ، سیالکوٹ ، گوجرانوالہ، گجرات، منڈی بہاوالدین اور حافظ آباد میں ریسکیو 1122 فلڈ ریسکیو آپریشن میں مصروف عمل ہیآج کے دن گوجرانوالہ سے 4685 لوگوں ننکانہ صاحب سے 742 قصور سے 639 ، ناروال سے 438، منڈی بہاوالدین سے 430 ، حافظ آباد سے 380 ، اوکاڑہ سے 239 ، گجرات سے 301، پاکپتن سے 273 ، سیالکوٹ سے 77 ، سرگودھا سے 55، چنیوٹ سے 52 اور لودھراں سے 8 لوگوں کو انخلاء اور ٹرانسپورٹیشن مہیا کی گئی