سیلاب کی: پنجاب بھر میں آپریشنل بوٹ میں اضافہ

 12 لاکھ 92 ہزار لوگ، 7 لاکھ 99 ہزار سے زائد جانوروں کا انخلا
لاہور(کرائم رپورٹر)سیلاب کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر پنجاب بھر میں آپریشنل بوٹ میں اضافہ کر دیا گیا ہیترجمان ریسکیو پنجاب کے مطابق پنجاب بھرمیں 800 ریسکیو بوٹ سے بڑھا کے 1500 آپریشنل بوٹ کر دی گئی ہیں 700 آپریشنل کشتیوں کے اضافے سے سیلابی علاقہ جات میں فلڈ ریسکیو آپریشن مزید بہتر ہوگاریسکیو 1122، سیلابی علاقہ جات سے ابتک 2 لاکھ 4 ہزار سے زائد لوگوں کو ریسکیو کر چکا ہیگزشتہ 24 گھنٹوں میں سیلابی علاقوں سے 17872 لوگوں کو ریسکیو کیا گیا ہیفوری ریسکیو سروسز کیلئے ریسکیو ہیلپ لائین 1122 ڈائل کریں اور اپنی کرنٹ لوکیشن ضرور شئیر کریںمجموعی طور پہ پنجاب بھر کے تمام اداروں کے زیر نگرانی 12 لاکھ 92 ہزار سے زائد لوگوں اور 7 لاکھ 99 ہزار سے زائد جانوروں کا پیشگی انخلاء￿  کیا جا چکا ہے