لاہور (کرائم رپورٹر)وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ذیابیطس سے آگاہی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ذیابیطس کی بڑھتی ہوئی شرح تشویشناک امرہے۔شوگر کے موثر علاج اور مزید آگاہی کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ پنجاب بھرمیں ’’چیف منسٹر انسولین‘‘پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔لاہور سمیت تین اضلاع میں چیف منسٹر انسولین فار آل پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا جائے گا۔ ٹائپ ون ذیابیطس کے مریض بچوں کو گھر میں ہی انسولین مہیا کی جائے گی۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ مریض بچوں کو انسولین کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے خصوصی کارڈ بھی بنائے جائیں گے۔