راوی پر ریسکیو لائف بوٹ میں سانپ گھس گیا

لاہور( کرائم رپورٹر )شاہدرہ کے مقام پر دریائے راوی کے پل کے قریب پانی کے تیز بہائو میں بہہ کر آنیوالا سانپ متاثرین کے ریلیف آپریشن میں مصروف امدادی لائف بوٹ میں گھس گیا۔سول ڈیفنس کے اہلکاروں نے سانپ کو ڈنڈوں سے قابوکیا اور بوٹ سے باہر نکال دیا، جس پر دریا کنارے کھڑے شہریوں نے ریسکیو ٹیم کو شاباش دی۔ واقعہ کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔