لاہور(کرائم رپورٹر)سندھ پولیس کو دہشت گردی اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم کو ڈولفن سکواڈ نے گرفتار کر لیا ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن ٹیم نے کھیرا پل جلو سے ملزم کو مشکوک جانتے ہوئے گرفتار کیاکریمنل ریکارڈ چیک کیا گیا تو اے کیٹگری کا اشتہاری نکلا۔ملزم کیخلاف تھانہ آغا فارم شکارپور (سندھ )میں دہشت گردی و اقدام قتل کا مقدمہ 1/22 درج ہے۔ملزم گرفتاری سے بچنے کیلئے گزشتہ 3 سال سے لاہور میں روپوش تھاملزم علی گل کو مزید قانونی کارروائی کیلئے تھانہ باٹا پور کے حوالے کر دیا ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کا کہنا ہے کہ ڈولفن سکواڈ ای پولیس پوسٹ ایپ کی مدد سے ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا رہے ہیں۔