رواں ماہ 18 سال سے کم عمر ڈرائیورز کو 37 ہزار سے زائد چالان ٹکٹ جاری، 9 ہزار سے زائد موٹرسائیکلیں بند:ڈی آئی جی محمد وقاص
لاہور(کرائم رپورٹر)کم عمر ڈرائیورز کیخلاف ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے ترجمان پولیس کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر کا کم عمر ڈرائیورز کیخلاف سخت کارروائیوں کا حکم دیدیاڈی آئی جی ٹریفک نے سی ٹی اوز ،ڈی ٹی اوز کو بلا تفریق کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی۔رواں ماہ 18 سال سے کم عمر ڈرائیورز کو 37 ہزار سے زائد چالان ٹکٹ جاری کیے گئے،ٹریفک پولیس لاہور نے 13 ہزار 8 سو سے زائد کم عمر ڈرائیورز کیخلاف کارروائی کی۔رواں ماہ کم عمر ڈرائیورز کیخلاف کارروائیوں میں 9 ہزار سے زائد موٹرسائیکلیں بند کی گئیں۔ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر کے مطابق کم عمر ڈرائیورز کو 2000 کا چالان ،موٹر سائیکل بند کی گئی ،حادثات میں کم عمر ڈرائیورز کی بڑی تعداد شامل جو ناقابل برداشت ہے،نوجوان نسل ہمارا روشن مستقبل ہے ان کا مستقبل تاریک مت بنائیں۔ترجمان نے بتایا کہ کم عمر ڈرائیورز کو والدین سے بیان حلفی جیسی سختیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔