کسی قسم کی رعائیت نہ برتی جائے، بچے کے والدین یا سرپرست ذمہ دار ھونگے : سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید
لاہور(کرائم رپورٹر)سی ٹی او لاھور کا کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیاکسی قسم کی رعائیت نہ برتی جائے، بچے کے والدین یا سرپرست ذمہ دار ھونگے سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید کے مطابق کم عمر ڈرائیورز کے خلاف قانونی کارروائی کا سلسلہ پچھلے کئی ماہ سے مسلسل جاری ھییکم جنوری 2025 سے لیکر 30 جون 2025 تک کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کل 33277 چالان کئے جا چکے ھیں اسی دورانیئے میں مختلف خلاف ورزیوں پر 251 ایف آئی آرز بھی کم عمر ڈرائیورز کے خلاف درج ھو چکی ھیں۔ سی ٹی او کا کم عمر ڈرائیورز کو سڑک پر دیکھتے ہی فوری کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے فیلڈ میں تعینات ٹریفک وارڈنز سیف سٹی کیمروں کی مدد بھی حاصل کریں اور جہاں کم عمر ڈرائیورز دیکھیں فوری ایکشن لیں۔سی ٹی او کا سیف سٹی میں تعینات ٹریفک سٹاف کو کیمروں کی مدد سے کم عمر ڈرائیورز کی فوری نشاندہی کا حکم دیاکیمرہ سے جہاں بھی کم عمر ڈرائیورز نظر آئیں فوری وائرلیس کے ذریعہ فیلڈ سٹاف کو بتا کر کارروائی کروائیں کم عمری کی ڈرائیونگ کسی رعائیت کی مستحق نہیں، والدین یا سرپرست کے خلاف بھی فوری قانونی کارروائی کریں گے