ملزمان مارکیٹوں میں قیمتی سامان چوری کر کے فرار ہو جاتے تھے
لاہور(کرائم رپورٹر)انویسٹی گیشن پولیس لاہور کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ موچی گیٹ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے متحرک چور گینگ کے 2ملزمان کو گرفتار کر لیاگرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ اور اس کا ساتھی شامل ہیں انچارج انویسٹی گیشن تھانہ موچی گیٹ محمد فیاض کے مطابق ملزمان سے شہریوں کے چوری کیئے گے لاکھوں مالیت کے موبائل فونز، اور نقدی برآمد کر لی گئی ملزمان مارکیٹوں میں خریدوفروخت کے بہانے آتے اور بعد میں قیمتی سامان چوری کر کے فرار ہو جاتے تھے ملزمان نے دوران تفتیش اس نوعیت کی متعدد وارداتوں کاانکشاف کیا ہے، ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومین انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا، ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کیخلاف انویسٹی گیشن پولیس لاہور کا کریک ڈاؤن جاری رہے گاایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی طرف سے پولیس ٹیم کے لئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا ہے