لاہور (کرائم رپورٹر) ایس پی صدر رانا حسین طاہر کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے انچارج چوکی بائی پاس رائیونڈ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے تھانہ رائیونڈ کو مطلوب اے کیٹیگری کا اشتہاری گرفتار کر لیاملزم کی شناخت محمد یونس کے نام سے ہوئی جو دفعہ 392 کے تحت سنگین جرائم میں مفرور تھا۔ پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔ایس پی صدر رانا حسین طاہر نے انچارج چوکی بائی پاس رائیونڈ اور پولیس ٹیم کو کامیاب کارروائی پر شاباش دی اور کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔