دو اشتہاری، چار ریکارڈ یافتہ ملزمان سنیپ چیکنگ اور اطلاعات پر گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر) ماڈل ٹاؤن ڈویڑن پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ان ایکشن ہے۔ غالب مارکیٹ اور ماڈل ٹاؤن پولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں 2 اشتہاری اور 4 ریکارڈ یافتہ ملزمان شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان کو دوران سنیپ چیکنگ اور خفیہ اطلاع پر مختلف علاقوں سے حراست میں لیا گیا۔ اشتہاری ملزمان بوگس چیک اور کرایہ داری ایکٹ کے مقدمات میں مطلوب تھے۔ ریکارڈ یافتہ ملزمان کے خلاف چوری، ٹیلی گراف ایکٹ سمیت دیگر مقدمات درج ہیں۔ ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا گیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ جرائم کی روک تھام کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں۔