لاہور(کرائم رپورٹر)انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ہربنس پورہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے متحرک سہیلا ڈکیت گینگ کے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہیں انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ہربنس پورہ محمد آصف نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے متحرک سہیلا ڈکیت گینگ کے 2ملزمان کو گرفتار کر لیاگرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ سہیل عرف سہیلا اور اس کا ساتھی علی رضا عرف چاند شامل ہیں انچارج انویسٹی گیشن ہربنس پورہ محمد آصف کے مطابق ملزمان سے شہریوں سیچھینیگئے لاکھوں مالیت کے 11عدد موبائل فونز، نقدی اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیاملزمان گلیوں اور شاہراوں پر شہریوں کو گن پوائنٹ پر وارداتوں کا نشانہ بناتے تھے،ملزمان نے دوران تفتیش شہر کے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومین انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے،پولیس پراسیکیوشن پارٹنر شپ کی مدد سے گرفتار ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف انویسٹی گیشن پولیس لاہور کی کارروائیاں جاری رہیں گیں، ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نیپولیس ٹیم کے لئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے