پانی کی سطح میںمسلسل اضافہ ، پل کی بنیاد کمزور، اچانک زمین بوس ہوگیا، ٹریفک معطل ، گاڑیوں کی طویل قطاریں
سیالکوٹ (نیٹ نیوز) پسرورسیالکوٹ روڈ پر گنہ کے قریب واقع پْل شدید بارشوں اور ممکنہ سیلابی ریلے کے دباؤ کے باعث گر گیا، جس کے بعد پسرور اور سیالکوٹ کے درمیان زمینی رابطہ مکمل طور پر منقطع ہوگیا۔ پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہونے سے پل کی بنیاد کمزور پڑ گئی تھی، جس کے نتیجے میں یہ اچانک زمین بوس ہوگیا۔ واقعے کے باعث ٹریفک مکمل طور پر معطل ہو گئی اور سڑک کے دونوں اطراف گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔انتظامیہ نے علاقے کو فوری طور پر سیل کرتے ہوئے شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ محکمہ شاہرات کی انجینئرنگ ٹیم اور امدادی ادارے جائے وقوعہ پر موجود ہیں تاکہ نقصان کا تخمینہ لگایا جا سکے اور عارضی راستہ بحال کیا جا سکے۔