میرانشاہ(آئی این پی)شمالی وزیرستان کے علاقے خوشحالی میں ایک پل کو بارودی مواد سے اڑا دیا گیا۔ پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے پل کے نیچے بارودی مواد نصب کیا تھا، جس کے نتیجے میں پل مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ پل کی تباہی کے باعث کئی دیہات کا میر علی سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔دھماکے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔ واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی اقدامات سخت کر دئیے گئے ہیں جبکہ تحقیقات جاری ہیں۔