گجرات‘وزیرآباد میں پانی داخل‘نارووال میں ہنجلی والا پل سیلاب میں بہہ گیا، تحصیل ظفروال کا پسرور سے رابطہ منقطع ‘شکر گڑھ شاہراہ بھی ٹریفک کیلئے بند

بھارت نے ڈیموں کے منہ کھول دیئے  پنجاب میں پانی ہی پانی‘فوج طلب  کرتارپور کوریڈور  ڈوب گیا‘ہیڈ قادرآباد کو بچانے کیلئے چناب کے 2 بند توڑ دیئے گئے
پنجاب کے متعدد علاقوں میں سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی، گجرات میں ڈوب کر2 بچے جاں بحق‘دریائے چناب کا شہباز پور کے مقام پر بند ٹوٹ گیا‘سمبڑیال  میں ایک خاندان کے 5 افراد سمیت 7 افراد پانی میں بہہ گئے 
سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد، سرگودھا، لاہور، قصور، اوکاڑہ اور فیصل آباد میں  فوج تعینات کردی گئی‘شکر گڑھ کے گاؤں جرمیاں جھنڈے کے علاقے میں  21 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا‘عارف والا کے کئی گائوں بھی ڈوب گئے
مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب میں ریلیف آپریشن،ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ‘ عملے کی چھٹیاں منسوخ ‘عارضی پناہ گاہیں فراہم کردی گئیں‘بھارت سے آنے والا پانی کا بڑا ریلا شاہدرہ پہنچ گیا‘لوگوں نے جاگ کررات گزاری

لاہور‘وزیرآباد‘نارووال(آئی این پی‘یو این پی‘مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی جانب سے دریاؤں میں پانی چھوڑنے اور مسلسل بارشوں کے بعد پنجاب کے بڑے دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہو کر خطرناک حد کے قریب پہنچ گئیبھارت نے  چمیرا ڈیم سے بڑے پیمانے پر پانی چھوڑ دیا  ‘، بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے پاکستان کو سیلاب سے متعلق فراہم کی گئی نئی معلومات کی بنا پر انڈس واٹر کمیشن نے دریائے چناب اور راوی کے مختلف مقامات پر فلڈ الرٹ جاری کر دیئے۔بھارت کی جانب سے دریاؤں میں پانی چھوڑے جانے کے بعد دریائے چناب میں سیلابی صورتحال ہے، ضلعی انتظامیہ نے ہیڈ قادر آباد کو بچانے کیلئے دریائے چناب کے 2 بند توڑ دیئے، کمشنر گوجرانوالہ کے مطابق پہلا شگاف منڈی بہاؤ الدین جبکہ دوسرا علی پور چٹھہ ضلع گوجرانوالہ کے مقام پر ڈالا گیا، قادر آباد سے لیکر پنڈی بھٹیاں تک چناب کنارے باسیوں سے جلد سے جلد انخلاء￿  کی اپیل کی گئی ہے۔پنجاب کے متعدد علاقوں میں سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی، جس کے باعث سیکڑوں دیہات زیر آب آگئے، پنجاب میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کے باعث ضلعی انتظامیہ کی مدد کیلئے پاک فوج کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔بھارت نے دریائے راوی میں 2 لاکھ کیوسک کا ریلا چھوڑ دیا، مسلسل بارشوں کے بعد دریائے راوی، چناب اور ستلج بپھر گئے، دریائے راوی میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے، شاہدرہ کے نشیبی علاقوں میں سیلاب کا خدشہ ہونے کے باعث الرٹ جاری کر دیا گیا۔دریائے راوی میں جسڑ کے مقام پر بھی انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 29 ہزار 700 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے، دریائے راوی میں سیلابی ریلے سے شاہدرہ اور موٹر وے ٹو کے نشیبی علاقوں پر سیلاب کا خطرہ ہے۔نارووال میں دریائے راوی کا پانی کرتارپور کوریڈور میں داخل ہوگیا، سکھوں کی عبادت گاہ کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے، گورودوارہ میں پانی 5 سے 7 فٹ تک موجود ہے، نارووال روڈ بھی سیلاب کی زد میں ا?گئی، شکر گڑھ شاہراہ بھی ٹریفک کیلئے بند ہے۔دریائے راوی میں شکر گڑھ بھیکو چک کے مقام پر بند میں شگاف پڑ گیا، جس کی وجہ سے متعدد دیہات زیر ا?ب ا?گئے ہیں، متاثرہ دیہات سے لوگوں کی نقل مکانی جاری ہے، شکر گڑھ کے گاؤں جرمیاں جھنڈے کے علاقے میں پانی میں پھنسے 21 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا۔دریائے راوی میں پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، صورت حال کے پیش نظر سول ڈیفنس نے الرٹ جاری کر دیا، جبکہ سائرن بھی بجائے گئے ہیں۔دریائے ستلج میں بہاولنگر کے مقام پر پانی کی سطح مزید بلند ہونے سے کئی دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا، ہیڈ سلیمانکی پر اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے، متاثرہ علاقوں میں رینجرز، فوج اور پولیس کا ریسکیو آپریشن جاری ہے، ہزاروں شہروں اور مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔عارف والا کے مقام پر دریائے ستلج میں شدید طغیانی سے کنڈشمس ، کنڈقابل، بلاڑی قصوریہ کے علاقے پانی میں ڈوب گئے، کئی چھوٹی بڑی بستیاں سیلابی پانی کے حصار میں آگئیں۔پاکپتن میں دریائے ستلج میں بابا فرید پل کے مقام پر ایک لاکھ کیوسک کا ریلا گزر رہا ہے جس کے باعث ہنگامی الرٹ جاری کر دیا گیا، دریائی بیلٹ خالی کرانے کیلئے مساجد میں اعلانات کروائے جا رہے ہیں۔پاکپتن میں 100 سے زائد چھوٹی بڑی بستیاں سیلاب سے متاثر ہیں، سیلاب کے باعث 4 ہزار سے زائد متاثرین کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا دریائے ستلج میں سیلاب کے باعث سرحدی علاقے کے 30 دیہات زیر آب آ چکے ہیں۔وفاقی حکومت نے پنجاب کی درخواست پر سیلابی صورتحال کی پیش نظر پنجاب کے 8 اضلاع میں فوج تعینات کردی۔وفاقی وزارت داخلہ نے پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ 8 اضلاع میں فوج کی تعیناتی کے باضابطہ احکامات جاری کردیے ہیں۔محکمہ داخلہ پنجاب نے گزشتہ روز وفاقی وزارت داخلہ سے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں فوج کی تعیناتی کی درخواست کی تھی۔وفاقی وزارت داخلہ نے سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد، سرگودھا، لاہور، قصور، اوکاڑہ اور فیصل آباد میں پاک فوج تعینات کردی ہے، وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر پنجاب میں سیلاب متاثرین کے لئے گرینڈ ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ، عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں،38 سال بعد پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار تین دریائوں میں سیلاب کی وجہ سے صوبے میں سب سے بڑا اور غیر معمولی ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن شروع کیا گیا،ضلع گجرات میں دریائے چناب کا پانی رہائشی علاقوں میں داخل ہونے سے دو بچے ڈوب کر جاں بحق ، تیسرے کو بچا لیا گیا۔عینی شاہدین کے مطابق دریائے چناب کا شہباز پور کے مقام پر بند ٹوٹ گیا، جس سے پانی اطراف کی آبادیوں میں داخل ہوا، جس کی زد میں تین بچے آگئے ۔، ضلع سیالکوٹ کی تحصیل سمبڑیال کے علاقے ماجرہ کلاں میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد سمیت 7 لوگ سیلابی پانی میں بہہ گئے  ۔ ظفروال کے نالہ ڈیک پر موجود ہنجلی والا پل سیلاب کے پانی میں بہہ گیا ہے اور اس کی وجہ سے تحصیل ظفروال کا تحصیل پسرور سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ڈپٹی کمشنر نارووال سید حسن رضا کا کہنا  ہے دریائے راوی کے گردو نواح میں موجود دیہاتوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ ان دیہات میں کوٹ نینا، اخلاص پور، کرتارپور اور اس کے آس پاس کے دیگر دیہی علاقوں جن میں دودے، ککے، جسر اور ان کے علاوہ بدوملی کے قریب کے دہی علاقے جن میں داد، بھینیہ، اور دیگر شامل ہیں۔