پسرور میں گھریلو جھگڑے پر فائرنگ، 3 افراد قتل

لاہور(کرائم رپورٹر) عبدالکریم نے پسرور میں گھریلو جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 3 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔آئی جی پنجاب نے ڈی پی او سیالکوٹ کو ہدایت کی ہے کہ فائرنگ میں ملوث ملزم کی فوری گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور اسے جلد از جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے۔پولیس کے مطابق ملزم نے گھریلو تنازع پر فائرنگ کر کے اپنی بیوی صبا، ساس فہمیدہ اور سالے سفیان کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سینئر افسران بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ہیں، شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔