ہیڈ قادر آباد اور علی پور چٹھہ میں پانی کا زور کم کرنے کیلئے دھماکے کر کے بند میں شگاف ڈالے گئے

لاہور(نیٹ نیوز)ہیڈ قادر آباد پر پانی کا دباؤ کم کرنے کیلئے منڈی بہاؤالدین اور علی پور چھٹہ کے مقام پر دو شگاف ڈال دیے گئے۔ گوجرانوالہ کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق ہیڈ قادر آباد اور علی پور چٹھہ میں پانی کا زور کم کرنے کیلئے دھماکے کر کے بند میں شگاف ڈالے گئے ہیں۔دو شگاف ڈالنے کے باوجود ہیڈ قادر آباد کے ٹوٹنے کا خدشہ ہے۔