مسلم لیگ ن کے شاہ غلام قادر،مصطفی بشیر، مریم جاوید ، ذیشان علی ، چوہدری محمد اسماعیل، احسن رضا، راجہ صدیق، عامر شاہ،شوکت علی شاہ، یاسین لون ، احمد رضا قادری کامیاب

آزاد کشمیر الیکشن دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ نے جیت لیا 
مہاجرین کے 12 حلقوں میں پولنگ صبح 8 سے شام 5 بجے تک مقررہ وقت پر اختتام پذیر ہوئی ،شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث LA-27 میں پولنگ نہ ہو سکی، متعدد سڑکیں بند ہونے سے پولنگ عملہ اور انتخابی سامان بروقت نہ پہنچ سکا، اب اس حلقے میں پولنگ کل ہوگی
مظفرآباد ، راولپنڈی، لاہور ، پشاور ( مانیٹرنگ ڈیسک) آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے دوسرے مرحلے میں بھی(ن ) لیگ کا پلڑا بھاری ، مظفرآباد ڈویژن کی 8 اور مہاجرین مقیم کشمیر ی پاکستان کی 12 نشستوں پر پولنگ ہوئی ، غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن )نے جموں کی 6 اور وادی کی 4نشستوں پر واضح برتری حاصل کر لی ، جبکہ پیپلز پارٹی کے حصے میں صرف 2 سیٹیں آئیں ، اب تک کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن)کو مظفر آباد ڈویژن میں بھی برتری حاصل ہے ،الیکشن کمیشن نے مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھاتے ہوئے شام 6 بجے تک ووٹنگ جاری رکھنے کی اجازت دی، جبکہ مہاجرین کے 12 حلقوں میں پولنگ صبح 8 سے شام 5 بجے تک مقررہ وقت پر اختتام پذیر ہوئی ، مظفر آباد ڈویژن میں ایل اے 25 اپر نیلم سے مسلم لیگ ن کے شاہ غلام قادر کو برتری حاصل ہے ان کے مد مقابل پی پی میاں عبدالوحید دوسرے نمبر پر ہیں ، ایل اے 26 لو ہر نیلم سیبھی ن لیگ کے صدر شاہ غلام قادر آگے ہیں اور پیپلز پارٹی کے میاں عبدالوحید دوسر ے نمبر پر ہیں ، ایل اے 28 لچھراٹ سے چودھری شہزاد کو برتری جبکہ پیپلزپارٹی کے بازل نقوی دوسرے نمبر پر ہیں اس حلقے میں بھی 56 پولنگ سٹیشن پر پولنگ کل 4 اگست کو ہو گی، ایل اے 29 سٹی مظفرآباد سے مختار عباسی آگے ہیں جبکہ ن لیگ کے افتخار گیلانی دوسرے نمبر پر ہیں ، ایل اے 30 ہٹیاں بالا سے مصطفیٰ بشیر کو برتری حاصل ہے ان کے مد مقابل مبشر اعوان دوسرے نمبر پر ہیں ،ا یل اے 31 کھاوڑہ سے ثاقب مجید آگے، جبکہ پی پی کے چودھری ی لطیف اکبر دوسرے نمبر پر ہیں ایل اے 32 چکار سے راجہ فاروق حیدر کو برتری ہے جبکہ اشفاق ظفر دوسرے نمبر پر ہیں ،ایل اے 33 لیپا سے دیوان علی خان چغتائی آگیان کے مدمقابل چودھری محمد رشید دوسرے نمبر پر ہیں ، الیکشن کمیشن نے آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 27 مظفرآباد-1کوٹلہ میں پولنگ ملتوی کر دی گئی ۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث LA-27 میں پولنگ نہ ہو سکی، متعدد سڑکیں بند ہونے سے پولنگ عملہ اور انتخابی سامان بروقت نہ پہنچ سکا۔ اب اس حلقے میں پولنگ کل 4 اگست کو ہوگی ، دوسری جانب مہاجرین مقیم پاکستان کی 12 نشستوں پر بھی مسلم لیگ (ن) نے نمایاں کامیابی حاصل کی ، ایل اے 34 جموں-1 سے مسلم لیگ (ن) کے ناصر حسین ڈار تقریباً 1400 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ،ایل اے 35 جموں-2 سے مسلم لیگ (ن) کے چودھری محمد اسماعیل گجر 3833 ووٹ حاصل کرکے کامیاب رہے جبکہ آزاد امیدوار چودھری سردار محمد غیاث خان 1629 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ایل اے 38 جموں-5 کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ذیشان یونس ٹانڈہ کو واضح برتری حاصل رہی۔ایل اے 42 ویلی-3 سے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سید شوکت علی شاہ کامیاب قرار پائے جبکہ سابق وزیر اور پیپلز پارٹی کے امیدوار عاصم شریف دوسرے نمبر پر رہے۔ راولپنڈی کے حلقہ ایل اے 43 ویلی 4 سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے یاسین لون کو 1276 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ، پاکستان پیپلز پارٹی کے جاوید بٹ 663 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے، جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے حمزہ مجید بزمی نے 370 ووٹ حاصل کئے ، حلقہ ایل اے 44 ویلی 5 سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے احمد رضا قادری 2308 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے ، مسلم کانفرنس کی مہر النساء نے 740 ووٹ، پاکستان پیپلز پارٹی کے راشد اسلام بٹ نے 502 ووٹ لئے جبکہ جماعت اسلامی کے حنیف منظور ڈار نے 392 ووٹ حاصل کر سکے ،ریٹرننگ افسر کے مطابق ٹرن آؤٹ 58.60 فیصد رہا ، راولپنڈی کے دونوں حلقوں ایل اے 43 ویلی 4 اور ایل اے 44 ویلی 5 کے سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار یاسین لون اور احمد رضا قادری کامیاب قرار پائے ، غیر سرکاری نتائج کے مطابق مجموعی منظرنامے میں مسلم لیگ (ن) نے دوسرے مرحلے میں سب سے زیادہ نشستوں پر برتری حاصل کرتے ہوئے پوزیشن مستحکم کر لی ہے، جبکہ پیپلز پارٹی متعدد حلقوں میں دوسرے نمبر پر رہی۔ غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق مہاجرین کی سیٹوں پر پیپلزپارٹی صر ف دو نشستوں پر کامیاب ہو سکی۔