بھارت کی ڈی جے ٹرپس نے 10 ہزار فٹ کی بلندی پر پیراگلائیڈنگ کرتے ہوئے لائیو میوزک پرفارمنس دی

بھارت کی ڈی جے ٹرپس نے 10 ہزار فٹ کی بلندی پر پیراگلائیڈنگ کرتے ہوئے لائیو میوزک پرفارمنس دی

بھارت کی ڈی جے ٹرپس نے دنیا کی تاریخ میں نیا سنگِ میل قائم کرتے ہوئے 10 ہزار فٹ کی بلندی پر پیراگلائیڈنگ کرتے ہوئے لائیو میوزک پرفارمنس دی۔

 اس منفرد کارنامے کے ذریعے وہ پہلی خاتون ڈی جے بن گئیں جنہوں نے آسمان کو اپنا اسٹیج بنایا۔ڈی جے ٹرپس نے اپنے بیٹس اور میوزک کو ہوا کے جھونکوں اور پہاڑوں کی گونج کے ساتھ آسمان تک پہنچایا اور اس خطرناک اور نرالا تجربہ انجام دیتے ہوئے ثابت کیا کہ موسیقی کی کوئی حد نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ خطرناک موسم اور ذہنی دباؤ کے باوجود خوف کی بجائے جرات کا انتخاب کیا۔ان کی یہ حیرت انگیز پرفارمنس سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور مداحوں کی جانب سے شدید تعریفیں کی گئیں۔ ایک صارف نے کہا کہ یہ واحد ڈی جے ہے جس نے پارٹی کو واقعی نئی بلندیوں تک پہنچایا، جبکہ دوسرے نے اسے لیجنڈری قرار دیا۔