ویب ڈیسک: پاکستانی اداکارہ مہوش حیات اور بھارتی ریپر و گلوکار ہنی سنگھ کی پہلی مشترکہ میوزک ویڈیو کی جھلک نے سوشل میڈیا پر کافی توجہ حاصل کی ہے۔
ہنی سنگھ نے اپنی نئی ایلبم "گلوری" میں مہوش حیات کو شامل کرنے کا اعلان کچھ دن پہلے کیا تھا۔ اب اس ایلبم کا ایک ٹیزر جاری کیا گیا ہے، جس میں ہنی سنگھ اور مہوش حیات کو مرکزی کردار میں دکھایا گیا ہے۔ ایلبم "گلوری" 8 نومبر کو ریلیز ہوگی۔
ٹی سیریز میوزک نے اس ویڈیو کا ٹیزر سوشل میڈیا پر شیئر کیا، جس میں مہوش حیات کو کالے رنگ کے بولڈ لباس میں ہنی سنگھ کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کے اس مختصر کلپ اور سکرین شاٹس نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے ساتھ ہی مختلف ردعمل کو جنم دیا ہے۔ جہاں کچھ صارفین اس کو پسند کر رہے ہیں، وہیں مہوش حیات کے بولڈ لباس پر ان کو تنقید کا بھی سامنا ہے۔