بھارتی گلوکار ارپت بالا کی لائیو پرفارمنس کے دوران مداح پر تھوکنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس کے بعد انہیں صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
یہ واقعہ 28 مارچ کو حیدرآباد کے کنگڈوم کلب اینڈ کچن میں پیش آیا، جب ایک شخص نے مبینہ طور پر اسٹیج پر خالی بوتل پھینک دی۔ اس غیر متوقع واقعے سے ارپت بالا کو اپنی پرفارمنس درمیان میں روکنی پڑی۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ارپت بالا نے سامعین سے پوچھا کہ "یہ بوتل کس نے پھینکی؟"۔ جب ذمہ دار شخص کی نشاندہی ہوئی، تو گلوکار نے بوتل واپس پھینکی اور تھوک دیا۔ انہوں نے سامعین کو وارننگ دی کہ میرے شوز میں اس طرح کے رویے برداشت نہیں کیے جائیں گے۔بعد ازاں، سیکیورٹی اہلکاروں نے بوتل پھینکنے والے شخص کو کنسرٹ سے نکالا، اور ارپت بالا نے اپنی پرفارمنس دوبارہ شروع کی۔سوشل میڈیا صارفین نے گلوکار کے رویے پر شدید ردعمل ظاہر کیا، اور یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو گئی۔