پرنس جیکسن نے دوست مولی شرمانگ کے ساتھ منگنی کا اعلان کر دیا

پرنس جیکسن نے دوست مولی شرمانگ کے ساتھ منگنی کا اعلان کر دیا

مائیکل جیکسن کے بیٹے پرنس جیکسن، جو 28 سال کے ہیں اور ایک فلاحی ادارے کے بانی ہیں، نے اپنی دیرینہ دوست مولی شرمانگ سے منگنی کا اعلان کیا ہے۔

 دونوں کی آٹھ سالہ رفاقت کے بعد یہ قدم اٹھایا گیا۔ پرنس نے انسٹاگرام پر ’’انفینٹی‘‘ (لامتناہی) کا نشان شیئر کیا اور لکھا کہ ان کا رشتہ ہمیشہ قائم رہے گا۔پرنس نے بتایا کہ انہوں نے مولی کے ساتھ زندگی بھر کی خوبصورت یادیں بنائی ہیں، دنیا کا سفر کیا، گریجویشن مکمل کی اور بہت کچھ سیکھا۔ اب وہ زندگی کے اگلے باب کے لیے پرجوش ہیں۔پرنس جیکسن لاس اینجلس میں ایک فاؤنڈیشن بھی چلاتے ہیں جو پسماندہ بچوں کو خوراک، تعلیم اور کھلونے فراہم کرتی ہے۔ ان کے بہن بھائیوں میں 27 سالہ پیرس جیکسن اور 23 سالہ پرنس دوم شامل ہیں۔پرنس صرف 12 سال کے تھے جب ان کے والد مائیکل جیکسن کا انتقال ہوا، اور اس کے بعد انہوں نے اداکاری اور پروڈکشن میں قدم رکھا۔ وہ انسٹاگرام پر تقریباً 8 لاکھ 80 ہزار فالوورز رکھتے ہیں اور اپنے والد کو یاد کرتے ہوئے اکثر پوسٹس شیئر کرتے ہیں۔