امریکی گلوکارہ سیلینا گومز نے منگنی کا اعلان کر دیا

امریکی گلوکارہ سیلینا گومز نے منگنی کا اعلان کر دیا

عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ و اداکارہ سیلینا گومز نے اپنی منگنی کا اعلان کر دیا۔ 32 سالہ سیلینا گومز نے ہالی ووڈ کے معروف میوزک ڈائریکٹر بینی بلانکو سے منگنی کی ہے۔

سیلینا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی انگوٹھی اور منگیتر کے ساتھ بنائی ہوئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو یہ خوشخبری دی۔ سیلینا گومز نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا، "ہمیشہ کا آغاز اب ہوگیا ہے"، اور بینی بلانکو نے کمنٹس میں گلوکارہ کو اپنی "اہلیہ" کہہ کر مخاطب کیا۔دنیا بھر میں سیلینا گومز کے مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے انہیں مبارکباد دی جا رہی ہے اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔