مائیکل جیکسن کی بیٹی پیرس جیکسن نے ساتھی فنکار جسٹن لانگ سے منگنی کر لی

مائیکل جیکسن کی بیٹی پیرس جیکسن نے ساتھی فنکار جسٹن لانگ سے منگنی کر لی

پاپ گلوکار مائیکل جیکسن کی بیٹی، پیرس جیکسن، نے اپنے ساتھی فنکار جسٹن لانگ کے ساتھ منگنی کر لی ہے۔

 26 سالہ پیرس نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں اپنے منگیتر جسٹن لانگ سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ان کے ساتھ گزارے گئے گزشتہ چند سال زندگی کے ناقابلِ بیان تجربات میں سے ہیں اور وہ کسی اور کے بارے میں نہیں سوچ سکتیں۔ پیرس نے جسٹن کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اسے اپنی زندگی کا حصہ بنایا اور کہا کہ وہ اس سے محبت کرتی ہیں۔پوسٹ میں پیرس اور جسٹن کی متعدد یادگار تصاویر شیئر کی گئی ہیں، جن میں ہالووین کی تقریبات، ڈریگن سے متاثرہ ملبوسات اور مختلف سیر سپاٹوں کی جھلکیاں شامل ہیں۔

 ایک تصویر میں جسٹن لانگ گھٹنوں کے بل بیٹھے پیرس جیکسن کو انگوٹھی پہنا رہے ہیں۔پیرس جیکسن اور جسٹن لانگ کا رشتہ 2021 میں شروع ہوا تھا، جب پیرس نے 2020 میں گابریل گلین سے علیحدگی اختیار کی۔ ان کے تعلقات کی یہ خاصیت ہے کہ یہ دونوں اپنے مشترکہ تجربات اور محبت بھری کیمسٹری کو عوامی سطح پر ظاہر کرتے ہیں، اور ان کی منگنی کے بعد سے دونوں نے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔