بالی ووڈ کے معروف فلم ساز امتیاز علی کی بیٹی ایڈا علی نے اپنے دیرینہ بوائے فرینڈ کرش اگروال سے منگنی کر لی۔
ایڈا علی اور کرش اگروال کی منگنی کی تقریب سادگی سے منعقد ہوئی، جس میں قریبی دوستوں اور اہلِ خانہ نے شرکت کی۔ امتیاز علی نے بھی بیٹی کی منگنی کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔تقریب کی سامنے آنے والی تصاویر میں ایڈا علی اور کرش اگروال کو خوشگوار انداز میں ایک ساتھ دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ اہلِ خانہ بھی اس موقع پر خوش دکھائی دیے۔امتیاز علی نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنی بیٹی اور ہونے والے داماد کے لیے مداحوں سے دعاؤں اور نیک تمناؤں کی درخواست کی۔منگنی کی تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد مداحوں اور صارفین کی جانب سے جوڑے کو مبارکباد دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔