وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شاہدرہ کے سیلاب متاثرہ علاقے کا جائزہ لینے کشتی میں روانہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شاہدرہ کے سیلاب متاثرہ علاقے کا جائزہ لینے کشتی میں روانہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دریائے راوی کے شاہدرہ مقام کا جائزہ لینے کے لیے کشتی میں بیٹھ کر روانہ ہو گئیں۔

اس موقع پر متعلقہ حکام نے وزیراعلیٰ کو سیلابی صورتحال اور انتظامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔اس سے قبل مریم نواز نے وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ سیلاب سے متاثرہ مختلف علاقوں کا فضائی جائزہ بھی لیا تھا، جس دوران دونوں رہنماؤں کو ریسکیو آپریشنز اور پانی کی موجودہ صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔دریائے راوی میں شاہدرہ کے مقام پر پانی کی سطح مسلسل بڑھ رہی ہے اور یہاں بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک سے زائد ریکارڈ کیا گیا۔ جسڑ کے مقام پر بھی شدید سیلاب ہے جہاں پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 28 ہزار کیوسک برقرار ہے، جبکہ بلوکی میں پانی کی سطح میں اضافہ جاری ہے۔

دریائے چناب کے قادر آباد مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے، تاہم پانی کے بہاؤ میں کمی کا آغاز ہو گیا ہے، یہاں بہاؤ 9 لاکھ 1 ہزار 500 کیوسک ہے۔ خانکی میں بھی انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے، مگر پانی کا بہاؤ 7 لاکھ 22 ہزار کیوسک پر کم ہونے کا رجحان ظاہر کر رہا ہے۔وزیراعلیٰ اور حکام کی یہ دورہ سیلاب کی صورتحال پر نظر رکھنے اور ریسکیو آپریشنز کو مؤثر بنانے کے لیے اہم اقدام سمجھا جا رہا ہے۔