پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: 16 لاکھ سے زائد گھر متاثر، دریائے چناب اور راوی سب سے زیادہ متاثرہ علاقے قرار

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: 16 لاکھ سے زائد گھر متاثر، دریائے چناب اور راوی سب سے زیادہ متاثرہ علاقے قرار

ویب ڈیسک: پنجاب بھر میں حالیہ سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی ہے، جس کے نتیجے میں 16 لاکھ سے زائد گھر متاثر ہوئے ہیں۔

سرکاری رپورٹ کے مطابق 3210 موضع جات فلڈ زون کے اندر اور 1000 موضع جات فلڈ زون سے باہر متاثر ہوئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق:

فلڈ زون کے اندر 13 لاکھ 34 ہزار سے زائد گھر متاثر ہوئے۔
فلڈ زون کے باہر 2 لاکھ 66 ہزار سے زائد گھر نقصان کا شکار ہوئے۔
دریاؤں کے کناروں پر سب سے زیادہ تباہی ریکارڈ کی گئی ہے:

دریائے چناب کے قریب سب سے زیادہ نقصان ہوا جہاں 5 لاکھ 90 ہزار گھرانے متاثر ہوئے۔
دریائے راوی کی سیلابی صورتحال سے 5 لاکھ 70 ہزار گھرانے متاثر ہوئے۔
دریائے سندھ کے اطراف 2 لاکھ 22 ہزار گھر متاثر ہوئے۔
دریائے ستلج کے کنارے 2 لاکھ 17 ہزار گھرانے متاثر ہوئے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق متاثرہ خاندانوں کا ڈیٹا تیار کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ جلد ہی متاثرین کو مالی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا، جس کی حتمی منظوری وزیراعلیٰ پنجاب دیں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فلڈ زون کے اندر اور باہر دونوں علاقوں میں متاثرہ افراد کی مالی معاونت کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب حتمی حکمت عملی کا اعلان کریں گی۔ دریائے چناب اور دریائے راوی کے کنارے آباد علاقے سب سے زیادہ متاثر قرار دیے گئے ہیں۔