وزیراعظم شہباز شریف بونیر کے سیلاب زدہ علاقوں کا فضائی جائزہ لینے کے لیے روانہ

وزیراعظم شہباز شریف بونیر کے سیلاب زدہ علاقوں کا فضائی جائزہ لینے کے لیے روانہ

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سیلاب سے متاثرہ ضلع بونیر کے دورے پر روانہ ہو گئے۔

روانگی کے دوران انہوں نے بونیر اور شانگلہ کے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا اور سیلابی صورتحال اور نقصانات کا معائنہ کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ وفاقی وزرا عطا اللہ تارڑ، امیر مقام اور احسن اقبال بھی موجود تھے۔وزیراعظم شہباز شریف اپنے دورے کے دوران بونیر میں سیلاب متاثرین سے ملاقات کریں گے اور متاثرہ خاندانوں میں امدادی چیکس تقسیم کریں گے تاکہ انہیں فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے۔