ایرانی صوبے سیستان میں کارروائی، 13دہشتگرد ہلاک

تہران (آئی این پی )ایرانی پاسداران گارڈز کی کارروائی میں ایران کے صوبے سیستان بلوچستان میں 13 دہشت گرد ہلاک کر دئیے گئے۔ ایرانی خبررساںادارے  کے مطابق پاسداران انقلاب کی کارروائیوں کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کیا گیا۔  رپورٹ میں بتایا گیا ہے پاسداران انقلاب گارڈز نے تصدیق کی ہے کہ ہلاک دہشت گرد سیستان بلوچستان میں پولیس پر حملے میں ملوث تھے۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل بھی ایرانی سکیورٹی فورسز نے جنوب مغربی علاقے میں کارروائی کے دوران 6 عسکریت پسند ہلاک کردئیے تھے جب کہ 2 کو گرفتار کیا تھا ۔