لاہور(آن لائن)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ایرانی صوبے سیستان میں 8۔ معصوم پاکستانیوں کے قتل کی مذمّت کرتے ہوئے المناک واقعہ پر گہرے رنج والم اورجاں بحق شہریوں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کااظہار کیا ہے ۔مریم نوازنے کہا کہ بے گناہ افراد کا بہیمانہ قتل انتہائی تکلیف دہ امر ہے۔