وزیرداخلہ کی سیستان میں 8 پاکستانی شہریوں کے قتل، نوشہرہ میںمحکمہ ایکسائز کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ایران کے صوبہ سیستان میں 8 پاکستانی شہریوں کے قتل کے واقعہ اور نوشہرہ کے علاقے میں محکمہ ایکسائز کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کی ہے۔وزیرداخلہ نے ایران میں المناک واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہارکرتے ہوئے جاں بحق شہریوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔محسن نقوی نے کہا کہ دکھ کی گھڑی میںجاں بحق افراد کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ حکومت کی تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔ادھروفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے نوشہرہ کے علاقے میں محکمہ ایکسائز کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کی اور فائرنگ سے پید ہونے والے 2 ایکسائز اہلکاروں اور ڈرائیور کو خراج عقیدت پیش اورشہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی سب انسپکٹر فاروق باچا کی جلد صحتیابی کیلئے دعاکی اور کہا کہ شہید ایکسائز اہلکاروں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔