حملہ آور عسکریت پسند گروپ جیش العدل کے ارکان تھے، جو ایران کے جنوب مشرق میں سرگرم ہے
تہران(آئی این پی )ایران کے شورش زدہ جنوب مشرقی صوبے سیستان-بلوچستان میں انتہا پسندوں نے ایک پولیس اہلکار کو قتل کر دیا، جھڑپ میں 3 حملہ آور بھی ہلاک ہو گئے۔ایران کی تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق دہشتگردوں نے پولیس اسٹیشن میں داخلے کی کوشش کی، اس دوران سرون کے ایک پولیس اہلکار کو قتل کر دیا گیا، جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے اور 2 کو گرفتار کر لیا گیا۔حملہ آور عسکریت پسند گروپ جیش العدل کے ارکان تھے، جو ایران کے جنوب مشرق میں سرگرم ہے۔