لاہور(آئی این پی)سینئیرسیاستدان جہانگیر ترین نے لودھراں کے سیلاب متاثرین کے لیے دو کروڑ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں جہانگیر خان ترین نے لودھراں کے سیلاب متاثرین کے لیے دو کروڑ روپے امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرہ بہن بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑوں گا اور ان کی بحالی کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔جہانگیر تر ین کا کہنا تھا کہ اپنی ٹیم کو فوری طور پر ریلیف سرگرمیاں شروع کرنے کی ہدایت دی ہے