اقوام متحدہ کا سیلاب متاثرین کیلئے 6لاکھ ڈالر امداد دینے کافیصلہ

 اقوامِ متحدہ اور اس کے مقامی شراکت دار تعاون فراہم کر رہے ہیں:ترجمان  سٹیفن دوجارک 
نیویارک (آئی این پی )اقوام متحدہ نے پاکستان کے مختلف علاقوں میں حالیہ شدید بارشوں اور طوفانی سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے ابتدائی طور پر 6 لاکھ ڈالر امداد جاری کر دی  ۔نیویارک میں اقوامِ متحدہ کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے معمول کی پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ امدادی کارروائیوں کی قیادت پاکستانی حکام کر رہے ہیں جبکہ اقوامِ متحدہ اور اس کے مقامی شراکت دار تعاون فراہم کر رہے ہیں۔ترجمان کے مطابق، اقوامِ متحدہ کا ایک وفد بدھ کو متاثرہ علاقوں کا دورہ کر کے نقصانات کا جائزہ لے گا