کراچی(آئی این پی )گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سیلاب متاثرین کے لئے اپنی 5 ماہ کی تنخواہ عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔اپنے ایک بیان میں گورنر سندھ نے کہا کہ مشکل گھڑی میں ہر طرح سے سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑا ہوں، سیلاب متاثرین کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائوں گا۔گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے گورنر ہائو س میں سیل قائم کررہا ہوں، جلد امدادی سامان کے ٹرک سیلاب متاثرہ اضلاع میں روانہ ہوجائیں گے۔