برسلز (آئی این پی)یورپی یونین کی جانب سے پاکستان کے سیلاب زدگان کیلئے غیرملکی امداد کا اعلان کیا گیا۔یورپی یونین کے مطابق سیلاب متاثرین کو 350 ملین روپے امداد فراہم کی جا رہی ہے، سیلاب متاثرین کو امداد بااعتماد این جی اوز کے ذریعے دی جائے گی۔رقم جان بچانے والی ادویات پانی، نکاسی کے منصوبوں پر خرچ کی جاسکے گی، متاثرین کو بنیادی اشیا کی خریداری کیلئے نقد رقم بھی دی جائے گی